جموں کشمیر میں حالات معمولی نہے ہو رہے ہیں۔ یہاں تین دن سے جاری ہڑتال میں کشیدگی کی وجہ سے موبائل انٹر نیٹ کی خدمات کو مسدود کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کے دن فائرنگ میں ایک اور شخص کی ہلاکت کے بعد کشیدگی
میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔ جسکی وجہ سے علاقہ میں کئی جگہ کرفیو کو نافد کر دیا گیاہے۔ حالات بحال نہ ہونے کی وجہ سے آج بھی ہفتہ کے بعد کرفیو جاری ہے۔ کل ایک شخص کی ہلاکت ہونے کی وجہ سے احتجاجی مظاہروں میں مزید شدت پیدا ہوچکی ہے۔